Social

آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجہ کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دیئے جانے کے خلاف درخواست سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار دینے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
اس حوالے سے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا، سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں بھی ثابت نہیں کرسکی کہ انٹرا پارٹی الیکشن کروائے گئے، پی ٹی آئی کے تمام امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اسی معاملے پر پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، ان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ فارم 33 میں میرا نام آزاد کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر لکھا جائے، اپنے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی لف کیا، پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، ہماری جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملا لیکن پی ٹی آئی بطور جماعت ختم نہیں ہوئی، پارٹی اپنا وجود رکھتی ہے اور اس کے اراکین کو اپنی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے، الیکشن میں تاخیر کا خواہش مند نہیں، صرف فارم 33 کی تصحیح چاہتا ہوں، درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور فارم 33 پر میرا نام آزاد امیدوار کی بجائے پی ٹی آئی امیدوار کے طور پر درج کیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv