Social

چیف الیکشن کمشنر کی فارم 45 کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریٹرنگ اور پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے عام انتخابات میں فارم 45کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ریٹرنگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دیں،اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے لازمی دستخط کروائیں گے۔تمام ریٹرننگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پریزائیڈنگ افسران فارم 45 تندہی سے تیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ دستخط کے بعد پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے، فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

فارم کو انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کل بروزجمعرات8فروری کو ملک بھر میں ہونگے جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل بھی شروع کر دیا گیا جو شام تک مکمل کرلیا جائیگا ۔کل ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ملک بھر میںالیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے۔پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv