Social

پاک فوج کی ملک میں پرامن اور تشدد سے پاک انتخابات پر پوری قوم کو مبارکباد۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج نے ملک میں پرامن اور تشدد سے پاک انتخابات پر قوم کومبارکباد پیش کی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انتخابات کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پرامن اور تشدد سے پاک انتخابات پر قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد ہو، پاک فوج نے سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انتخابات کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کیا، افواج پاکستان نے ایک لاکھ 37 ہزار جوانوں نے پرامن انتخابات کو یقینی بنایا، سول آرمڈ فورسز کے 6ہزار، کوئیک رسپانس فورس کے 7ہزار 800جوانوں نے فرائض سرانجام دیئے، پاک فوج نے انتہائی حساس 6ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کو یقینی بنایا۔

ملک میں دہشتگردی کا مقصد انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔ دہشتگردی کے واقعات میں 10اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 39 زخمی ہوئے۔ ہمارے جوان ملک بھر میں امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ مختلف کاروائیوں کے دوران 5 دہشتگردوں کو مارا گیا، مئوثر حکمت عملی سے دہشتگردی کے واقعات کو ناکام بنایا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv