Social

نواز شریف اپنی قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں ناکام

لاہور (نیوزڈیسک) نواز شریف اپنی قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر برتری حاصل کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اپنی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود شکست کا شکار ہو جانے کے خدشے سےدوچار ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ تاہم اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نواز شریف دونوں نشستوں پر مخالف امیدواروں سے ہزاروں ووٹ پیچھے ہیں۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے لاہور اور مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہزاروں ووٹوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔

این اے 15 مانسہرہ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب 73 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ نواز شریف 62 ہزار ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جبکہ این اے 130 لاہور میں تحریک انصاف کی یاسمین راشد 27 ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے اور نواز شریف 20 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی فتح کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی شہزاد اقبال نے انکشاف کیا کہ قائد ن لیگ نواز شریف کی الیکشن وکٹری اسپیچ کا پلان منسوخ ہو گیا، ن لیگی قیادت مایوس ہو کر ماڈل ٹاون کے مرکزی دفتر سے واپس چلے گئی۔
بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی تمام قیادت جمعرات کی شام سے ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود تھی، نواز شریف نے فتح کی تقریر بھی تیار کر لی تھی، تاہم پھر جیسے نتائج سامنے آئے اس کے بعد ن لیگ کی تمام قیادت انتہائی مایوسی کی کیفیت میں مرکزی سیکرٹری سے روانہ ہو گئی۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف روف حسن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 132 نشستوں پر برتری حاصل کر لی۔
روف حسن کے مطابق جتنے بھی آزاد امیدوار جیت رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں، عوام بولے ہیں اور بتا دیا کہ ان کا اعتماد عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پچھلے 2 گھنٹوں سے نتائج سست رفتاری کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن کو خبردار کرتے ہیں نتائج میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو ہم اور عوام اسے برداشت نہیں کریں گے۔
جبکہ واضح رہے کہ جیو نیوز کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے الیکشن نتائج کا اجراء رک گیا، آر اوز نے نتائج جاری کرنا روک دیے، آر اوز تک رسائی اور رابطہ بھی نہ ہو پانے کا انکشاف، صحافیوں کو آر اوز دفاتر تک جانے سے روک دیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز کو الیکشن نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ صحافیوں کو آر اوز دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، صحافیوں کو آر اوز دفاتر کے قریب بھی نہیں آنے دیا جا رہا۔ جیو نیوز کے مطابق آر اوز کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اب تمام حلقوں کے نتائج خود الیکشن کمیشن ہی جاری کرے گا، اس لیے صحافی جانیں اور الیکشن کمیشن۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv