Social

اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان قید ہیں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) اڈیالہ جیل راولپنڈی کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی شب کو راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان قید ہیں، شاہ محمود قریشی ، چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر اعلٰی سیاسی شخصیات بھی اسی جیل میں قید ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اڈیالہ جیل کے گرد ایلیٹ فورس کی مسلسل پیٹرولنگ جاری ہے۔ دوسری جانب عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کو 132 قومی اسمبلی نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا۔ ترجمان تحریک انصاف روف حسن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 132 نشستوں پر برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ سے تحریک انصاف کے دفاع میں پیش پیش رہنے والے روف حسن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔

روف حسن کے مطابق جتنے بھی آزاد امیدوار جیت رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں، عوام بولے ہیں اور بتا دیا کہ ان کا اعتماد عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پچھلے 2 گھنٹوں سے نتائج سست رفتاری کا شکار ہیں، الیکشن کمیشن کو خبردار کرتے ہیں نتائج میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو ہم اور عوام اسے برداشت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کو 125 نشستوں پر برتری حاصل ہے، ان آزاد امیدواروں میں اکثریت تحریک انصاف سے وابستہ امیدواروں کی ہے۔ واضح رہے کہ جیو نیوز کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے الیکشن نتائج کا اجراء رک گیا، آر اوز نے نتائج جاری کرنا روک دیے، آر اوز تک رسائی اور رابطہ بھی نہ ہو پانے کا انکشاف، صحافیوں کو آر اوز دفاتر تک جانے سے روک دیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز کو الیکشن نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ صحافیوں کو آر اوز دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، صحافیوں کو آر اوز دفاتر کے قریب بھی نہیں آنے دیا جا رہا۔ جیو نیوز کے مطابق آر اوز کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اب تمام حلقوں کے نتائج خود الیکشن کمیشن ہی جاری کرے گا، اس لیے صحافی جانیں اور الیکشن کمیشن۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv