Social

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی راولپنڈی اور اٹک میں درج 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلی گئیں، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران اے ٹی سی پراسیکوٹر نے عدالت سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت کی جانب سے ان کی یہ استدعا مسترد کردی گئی اور ریکارڈ کے مطابق ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی بھی 9 مئی کے کیسز میں ضمانت منظور کرلی گئی، اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے9 مئی کے مقدمہ میں درخواست ضمانت کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی جہاں ضمانت کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے جیل ٹرائل میں کی، عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، شیخ رشید احمد کی ضمانت 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

گزشتہ سماعت پر 9 مئی مقدمات کی سماعت کے لیے پولیس کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر اکرام امین مہناس کے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے، معاون وکیل کی جانب سے صداقت عباسی کے 164 کے بیان پر حرج کی گئی۔ واضح رہے کہ 9 مئی حملہ کیس میں پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاوٴن کے مقدمہ میں ضمانت خارج کی گئی تھی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف حساس ادارے کے دفتر میں جلاوٴ گھیراو کے مقدمہ میں نامزد تھے اور آج کل وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسیری کی گزار رہے ہیں۔
علاوہ ازیں 9 مئی کو فوجی تبصیبات پرحملوں سے متعلق 12 مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت نے کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازآصف نامزد 498 ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل کا آغازکیا، جج نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کو طلب کیا، عمران خان اور شاہ محموقریشی کو بھی اڈیالہ جیل سے ہی حاضری کیلئے پیش کیا جانا تھا تاہم انہیں پیش نہ کیا گیا اور رجسٹرار سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کی حاضری کیلئے ان کے پاس گئے جب کہ ضمانت پر موجودہ تمام ملزمان حاضری کے لیے اڈیالہ جیل کمیونٹی ہال کمرہ عدالت پہنچے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv