
لاہور (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کوشش اور محنت کے باوجود الیکشن میں جماعت اسلامی کو مطلوبہ نتائج نہیں دلا سکا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ سراج الحق نے الیکشن میں اپنی محنت کے باجود ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کوشش اور محنت کے باوجود الیکشن میں جماعت اسلامی کو مطلوبہ نتائج نہیں دلا سکا، الیکشن میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہورہا ہوں۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مجلس شوریٰ کا اجلاس 17فروری کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں انتخابات سمیت آئندہ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
Comments