Social

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیش آئے دلخراشہ واقعے میں پنجاب اسمبلی کے سابق رکن جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان راولپنڈی کے علاقے جناح پارک کے قریب قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

نامعلوم افراد کے کچہری چوک کے قریب چوہدری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے چوہدری عدنان کی گاڑی پر بے تحاشہ گولیاں برسائی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری عدنان گزشتہ برس 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف سے الگ ہو گئے تھے، جبکہ 8 فروری کے الیکشن میں انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv