Social

8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس میں استدعا کی گئی کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیے جائیں اور 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے اور دھاندلی، الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv