Social

اگر9مئی میں ملوث علی امین گنڈا پور کی معافی ہوسکتی ہے تو پھرباقی لوگوں کا کیا قصور۔ مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور کی معافی ہوسکتی ہے تو پھرباقی لوگوں کا کیا قصور ہے؟میرا اداروں سے سوال ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ جو 9مئی میں ملوث ہیں اس پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،لیکن پی ٹی آئی نے گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ ہوئی اور فیصلے کئے گئے۔ ہمارے پاس دو آپشنز تھے، مسلم لیگ ن کو وزیراعظم منتخب کرنے کیلئے ووٹ دیں گے، اور پھر اعتماد کا بھی ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی بات ہی نہیں کرنا چاہتی۔ باقی معاملات کو ڈور ٹو ڈور چلیں گے۔ ہم حکومت کو جب سپورٹ کریں گے تو پھر حکومتی بنچز پر بیٹھیں گے، حکومتی بنچوں پر بیٹھ کر حکومت کی اصلاح بھی کریں گے، ایک ٹکٹ میں ایک ہی مزہ لیں گے۔

ملک میں صورتحال ایسی بن چکی ہے کہ تینوں جماعتوں کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر ہم اپوزیشن میں جائیں تو پھر نئے الیکشن میں جانا پڑے گا، نئے الیکشن کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔وہ ہمیں صدر کی سیٹ نہ دیں ہم سینیٹ، اسپیکر کے امیدوار دیں گے اور الیکشن لڑیں گے۔ پیپلزپارٹی میں اکثریت نے تحفظات کا اظہار کیا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کا آزاد امیدوار تھا اور الیکشن جیتا، پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے، لیکن ہم نے سنا تھا کہ وہ 9 مئی واقعے میں ملوث ہے، جس نے اداروں پر حملے کئے ہیں، اگر علی امین گنڈا پور کی معافی ہوسکتی ہے تو پھر 9مئی کے باقی لوگوں کا کیا قصور ہے؟ ان کو بھی چھوڑ دیں۔
میرا یہ سوال پاکستان کے اداروں سے ہے، ہمیں کہا گیا تھا کہ یہ 9مئی میں ملوث ہیں اور پاکستان کے اداروں پر حملہ کیا ہے تو کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اقلیتی حکومت ہوگی ، جس کا پیپلزپارٹی باہر بیٹھ کر ساتھ دے گی اور ایم کیوایم ساتھ بیٹھ کر ساتھ دے گی، جبکہ پی ٹی آئی بھرپور تگڑی اپوزیشن کرے گی۔
حکومت کو جو اصلاحات چاہئیں ،معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہے آئی ایم ایف کے بہت سارے سوالات ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے بہت ساری اصلاحات کی بات کرنی ہے، پھر اسی طرح مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے کہ پیٹرول ، بجلی گیس سستی کردیں گے، حکومت کیلئے اگلے دو سال بہت مشکل ہوں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv