Social

عمران خان کی الیکشن کے بعد جیل میں کسی خاص شخصیت سے ملاقات کی تردید،۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے علی امین گنڈا پور کو نامزد کردیا۔عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی،عمران خان نے آٹھ فروری نتائج کے بعد جیل میں کسی خاص شخصیت سے ملاقات کی تردید کر دی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نہ ہی بنی گالا جاؤں گا بلکہ بشریٰ بیوی کو اڈیالہ شفٹ کرنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ آزاد امیدوار کس پارٹی میں شامل ہوں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔مشاورت ہو رہی ہے، اپوزیشن میں بیٹھیں گے یا حکومت بنانے کی کوشش کریں گے یہ فیصلہ بھی جلد ہو جائے گا۔

جب کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لئے ڈاکٹر امجد علی، مشتاق غنی اور علی امین گنڈا پور موسٹ فیورٹ ترین امیدوار قرار دیئے گئے تھے۔تاہم پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرکے صوبے میں مسلسل تیسری بار اپنی حکومت بنانے کے لیے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور کے وزیر اعلی بننے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کیوں کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے صوبے کے کئی اضلاع میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی ہیں، وہ چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں کی تمام نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے 145 رکنی کے پی صوبائی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 73 نشستیں درکار ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پہلے ہی صوبائی اسمبلی میں 90 نشستیں حاصل کرلی ہیں


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv