Social

سائفر و توشہ خانہ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی قیدِ بامشقت کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سائفر اور توشہ خانہ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔یہ بات لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کہی ۔

انہوںنے کہاکہ سزا کے خلاف اپیلوں کے ساتھ سزا کی معطلی کی درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی تھی۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔توشہ خانہ نیب کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv