Social

نو مئی مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں موقف

لاہور(نیوزڈیسک) نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست ملک خالد شفیق کی جانب سے دائر کی گی ۔ درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب ،ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی ہے۔
جیل ٹرائل صاف شفاف نہیں ہوسکتا۔ ہائیکورٹ کے رولز کی روشنی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ عدالت صاف شفاف ٹرائل کرنے کا حکم دے۔ادھر لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024 میں جتینے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی۔

عام انتخابات میں جتینے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو نو مئی کیس میں گرفتاری کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی۔

ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں میں میاں اسلم، علی امین گنڈاپور، امتیاز شیخ 9 مئی واقعات میں مطلوب ہیں اور عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ اشتہاریوں کے لیے جیو فینسنگ ، موبائل ٹریکنگ ، آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے۔انتخابات جیتنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے مطابق ملزمان اتنخابی مہم، نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔
9 مئی مقدمات کے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں تیز کی جا رہی ہے۔اشتہاریوں کی لوکیشن کے لیے ایف آئی اے و دیگر اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشہتاری رہنما ، 282 کارکن مطلوب ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv