Social

جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے، ’یورپی یونین‘ کی جعلی پریس ریلیز، مریم اورنگزیب، ترجمان مسلم لیگ(ن)کا بیان جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے ’یورپی یونین‘ کی جعلی پریس ریلیز، جس پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ یورپی یونین اور دنیا کو پتا چل گیا ہوگا کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں، برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کو بھی اتوار والے دِن پی ٹی آئی کے جھوٹ پرتردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر چین کو تردید کرنا پڑی تھی، جو اپنے سیاسی مفاد کیلئے پاکستان کی عالمی رسوائی کرانے سے بھی باز نہیں آتے، عالمی جعلساز اور جھوٹا پاکستان اور اداروں کے لیے فتنہ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv