Social

کمشنر کے الزامات سیاست، معیشت اور افواج کے خلاف سازش ہے،مسلم لیگ ن رہنماء ملک احمد خان

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات پاکستان کی سیاست، معیشت اور افواج کے خلاف سازش ہے، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، انہوں نے 9 مئی سے کوئی سبق نہیں سیکھا، کل کی صورتحال کے بعد خوفناک مہم شروع کی گئی، یہ لوگ اپنی انتشاری مہم سے بعض نہیں آرہے، نگراں حکومت کیا دیکھ رہی ہے کس چیز کا انتظار ہے؟ نگران حکومت فوری کارروائی کرے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، کمشنرراولپنڈی آر او ہیں نہ ہی ڈی آر او نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے لیکن اس کے باوجود کل کی صورتحال کے بعد خوفناک مہم شروع کی گئی، یہ لوگ اپنی انتشاری مہم سے بعض نہیں آرہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو بھی افواج پاکستان کے خلاف مہم چلائی، 9 مئی کے دن ایئربیس پر حملے ہوئے، ایمبولینسز تک جلائی گئیں، نگراں حکومت کیا دیکھ رہی ہے کس چیز کا انتظار ہے، ایک شخص کے کردار سے متعلق آپ کو پہلے سے پتہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا ہے کہ باہر سے ملک کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، ان کی سازش اور ملک دشمن مہم رکنے کا نام نہیں لے رہی، کل سے ملک میں ایک ہیجان سی صورتحال بنائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، یہ حکومت میں ہوں تب بھی انتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے، 2014ء کے دھرنے کے پیچھے بھی انتخابی دھاندلی کو جواز بنایا گیا، کہا گیا الیکشن ٹربیونل کی کوئی ضرورت نہیں بس 4 حلقے کھول دیں، پھر 35 پنکچر پر بھی صدرعارف علوی کی جانب سے معافی مانگی گئی-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv