Social

سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے آزاد اراکین کے پاس آج آخری روز،پارٹی سربراہ کا اصل بیان حلفی سہولت ڈیسک پر جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(نیوزڈیسک) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد اراکین کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے آج آخری روز ہے ، ارکان قومی اسمبلی کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں سہولت ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں کو پارٹی سربراہ کا اصل بیان حلفی سہولت ڈیسک پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آزاد امیدواروں کو آرٹیکل 106 کے تحت تین روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد قومی اسمبلی کے نومنتخب ایم این ایز کوآج بروز پیر تک کسی بھی سیاسی جماعت میں لازمی شمولیت اختیار کرنی ہوگی جبکہ جن ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری ہواتھا۔

ان کو منگل تک کسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنا ہوگا۔

تحریک انصاف کے نامزد کامیاب آزاد ارکان قومی اسمبلی کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے صرف ایک دن رہ گیا۔یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا تھا کہ جس کے مطابق قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار 101 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں، مسلم لیگ (ن) 75 اور پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 17 نشستیں حاصل کیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 4 جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔
اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بھی 2،2 نشستیں حاصل کیں، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv