Social

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ملنے والی مخصوص نشستوں کی ممکنہ تعداد کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ملنے والی مخصوص نشستوں کی ممکنہ تعداد بتا دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری دیے جانے کی صورت میں پی ٹی آئی کو خواتین کی 23 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی موجودہ پوزیشن کے مطابق انہیں ملنے والی ممکنہ مخصوص نشستوں کی تعداد کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی منظوری کی صورت میں تحریک انصاف بذریعہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ مخصوص نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن سکتی ہے۔ تحریک انصاف کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی 23 اور 4 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔

جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بھی بڑی تعداد میں مخصوص نشستیں ملیں گی۔

ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 16 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کو 11 خواتین اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کا عمل متوقع ہے۔ ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے۔ جبکہ 13 سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حصول کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔
مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوئی جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاء پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، مسلم لیگ ق، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ، مرکزی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی شامل ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv