Social

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور

پشاور (نیوزڈیسک) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے خدشہے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے نامزد وزیراعلٰی میاں اسلم نے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رخ کیا جہاں جسٹس وقار احمد نے کیس پر سماعت کی، دوران میاں اسلم اقبال عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ میاں اسلم اقبال پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے‘۔
اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ ’کیا ان کو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا گیا؟‘، جس پر ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ’میاں اسلم 9 مئی کے بعد روپش ہو گئے تھے اب سامنے آئے ہیں، ان کو اپنے خلاف مقدمات کا علم تھا‘، اس پر جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ’آپ ان کے ٹھکانے کا پتا نہیں چلا سکے‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے میاں اسلم اقبال کی راہداری کی ضمانت منظور کرلی۔

بتایا جارہا ہے کہ پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال کیخلاف 19مقدمات درج ہیں اور وہ پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، اسی لیے پی ٹی آئی پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ پہنچے جہاں ان کی جانب سے راہداری ضمانت کے درخواست دائر کی گئی، میاں اسلم اقبال کے وکلاء نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی۔
گذشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت بھی منظور کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جس کے بعد آج پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے، فیصل جاوید سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے، فیصل جاوید خان پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے، عدم حاضری پر عدالت نے فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے، تاہم عدالت میں پیشی کے بعد سول جج قدرت اللہ نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv