Social

حکومت نے جان بچانیوالی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا: نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دوائوں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی،حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔ حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv