Social

مریم نواز کی معاونت کیلئے مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاونت کیلئے مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،مریم اورنگزیب آج پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی۔مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا ہے۔
مریم اورنگزیب اس سے قبل دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکی ہیں اور انہیں مسلم لیگ کے پہلے دور اقتدار اور عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں قائم ہونے والی پی ڈی ایم حکومت میں وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا گیا تھا ۔ مریم اورنگزیب عام انتخابات کے بعداس دفعہ پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی۔

پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج اجلاس میں مریم نواز سمیت دیگر نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا بھی انتخاب ہو گا۔اسپیکر سبطین خان ارکان سے حلف لیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میاں اسلم اقبال وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ایوان کے پہلے سیشن میں اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد اسلم اقبال سمیت تمام اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اورقیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی،پولیس کی جانب سے اسمبلی آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اطراف واٹر کینن، بکتر بند گاڑیاں اور اینٹی رائٹس و ڈولفن فورس کے اہلکار سمیت 500 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں ہیں اورسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv