Social

قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری،ن لیگ107نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری کر دی،ن لیگ 107نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرآگئی، مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں 84 جنرل، 19 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں حاصل کی ہیںاس طرح ن لیگ قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 107 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرآگئی۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد سنی اتحاد کونسل 81 نشستوں کیساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے معاملہ الیکشن کمیشن میںتاحال زیر التوا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 68 نشستیں حاصل کر کے تیسری بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو 54 جنرل، 12 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں ملی ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 22 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں چوتھی بڑی پارلیمانی جماعت ہے، ایم کیو ایم 17 جنرل، 4 خواتین اور ایک اقلیتی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جے یو آئی 6 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے پانچویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح ق لیگ 4 جنرل، ایک خاتون کی نشست حاصل کر کے چھٹے نمبر پر ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی 3 جنرل، ایک خاتون کی نشست کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کی کوئی نشست حاصل نہ کر سکی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 10 اقلیتی نشستوں میں سے 7 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجن میں سے مسلم لیگ ن کو 4نشستیں ملیں، پیپلز پارٹی کو 2، ایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں ایک نشست آئی، 3 اقلیتی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا، سنی اتحاد کونسل کو اقلیتی نشستیں دینے کا معاملہ بھی زیر التوا ہے۔
خیال رہے کہ8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد وفاق سمیت دیگر صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں معاملات طے پا گئے تھے جس کے تحت آصف علی زرداری صدر مملکت جبکہ شہباز شریف وزیراعظم ہونگے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv