Social

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد ت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدارتی الیکشن میں امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سکروٹنی کے عمل کے دوران صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا،چیف الیکشن کمشنر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سے متعلق سماعت کی اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں، اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں اور آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کیلئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے ،اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کےلیے صبح دس بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کو صدارتی امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پریزائیڈنگ افسر کے پاس جمع کرائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
اسی طرح سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب کیلئے محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے جو پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے، امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ایک بجے آویزاں کی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv