Social

نوازشریف نے شہبازکا بازو زرداری کے ہاتھ میں تھما دیا،زرداری کے چٹکلے پر قہقے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا ،وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان صدرمیں حلف برداری کی تقریب کے دوران قائد ن لیگ نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا ،دونوں کی نشستیں ساتھ ساتھ تھیں ،شہباز شریف حلف اٹھاتے ہی سیدھے نواز شریف کے پاس آئے ،نواز شریف نے گلے لگایا اور مبارک باد دی ،شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر نوازشریف نے شہباز شریف کا بازو پکڑ آصف زرداری سے کہا کہ اب آپ نے ان کا خیال رکھنا ہے جس پر سابق صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ تو یاروں کے یار ہیں ،زرداری کے اس چٹکلے پرتینوں رہنما مسکر ادیئے اور قہقے لگاتے رہے،،نوزشریف نے ایوان صدر کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی اور چلے گئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv