Social

مریم نوازسے متعلق انتہائی غلط بات کی، معافی مانگتا ہوں‘ صدرپی ٹی آئی لاہورجمیل اصغربھٹی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز بلا شبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی جس پرمعافی مانگتا ہوں ۔ جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا، مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔جمیل اصغر بھٹی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے کہ ہرکسی کی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv