Social

پنجاب اسمبلی ،اپوزیشن اراکین کا شور شرابہ،شدید نعرے بازی،مخصوص نشستوں پر24نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میںاپوزیشن اراکین کا شور شرابہ،سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ ،شدید نعرے بازی،پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کھڑے ہوگئے۔ایوان کا ماحول خراب ہونے پر اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ معزز ممبران سے درخواست ہے اپنی بینچز پر جائیں، اپنے بینچز پر جائیں ، ڈائس کے سامنے سے چلے جائیں۔
اپوزیشن کے شور شرابے کے سبب سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر 24 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔مخصوص نشستوں پر منتخب 21 خواتین ارکان اور 3 اقلیتی منتخب ارکان سے سپیکر پنجاب اسمبلی حلف لیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلا س کا کورم پورا ہونے پر سپیکر نے نو منتخب ارکان کو حلف کی دعوت دی۔اپوزیشن کی ایوان میں نعرے بازی کے دوران حلف اٹھانے والے ارکان گولڈن بک پر دستخط کئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر سیکرٹری اسمبلی نے پینل آف چیئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔رانا منورحسین، سیدعلی حیدر گیلانی، غلام مرتضیٰ اور محترمہ راحیلہ نعیم کے نام پینل آف چیئرمین شامل ہیں۔
اجلاس جب شروع ہوا تو سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا آفتاب نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہمارے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، یہ ہماری سیٹیں ہیں یہ ہمیں دی جانی چاہیے۔ اپوزیشن رکن نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے استدعا کی کہ ایوان کو رولز آف بزنس کے مطابق چلائیں۔رانا آفتاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ عدالت میں زیر سماعت ہے حلف نہ لیا جائے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہر کام آئین اور قانون کے مطابق کیا جارہا ہے ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ لکھ کر دے چکے ہیں کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv