Social

آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان نےحلف لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ان سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزرا، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، حلف برداری سے پہلے ہی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی، نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان بھی ایوان صدر منتقل کر دیا گیا، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری 14ویں صدر پاکستان اور دو مرتبہ سربراہ مملکت منتخب ہونے والے پہلے صدر بن چکے ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 461 ووٹ حاصل کیے، ان کے مخالف امیدوار سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو سینٹ اور قومی اسمبلی سے 119 ووٹ ملے اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 200 ووٹ حاصل کیے، یوں آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر 716 ووٹ ملے اور محمود خان اچکزئی کو 319 ووٹ ملے جب کہ آصف علی زرداری کو ملک بھر سے 411 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو ملک بھر سے 188 الیکٹورل ووٹ ملے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv