Social

صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ۔ اعلامیہ ایوانِ صدر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔
بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی تہنیتی ٹیلی فون کال موصول ہوئی، تاجک صدر نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی، اس دوران دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان برادر ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

معلوم ہوا ہے کہ صدرمملکت نے آبی وسائل کے اہم شعبے میں تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، صدر آصف علی زرداری نےرمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی، صدرِ مملکت نے تاجک صدرکو آ نوروز کی آمد پربھی مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں، آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ان سے حلف لیا، آصف زرداری کی تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزرا، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv