Social

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا۔ وزارت داخلہ آمد پر سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ محسن نقوی پاکستان کے 49 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv