Social

اپوزیشن کے شورشرابے میں قومی اسمبلی میں 7آرڈنینس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے شور اور شرابے کے دوران 7آرڈنینس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس 48منٹ کی تاخیرسے شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 5 خواتین نے حلف اٹھا لیا، سپیکر نے حلف لیا۔
قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے والوں کی تعداد 316 ہوگئی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 7آرڈیننس کی مدت میں 120 دن کی توسیع کیلئے قرارداد پیش کی۔آرڈیننس پیش کرنے کے خلاف ایوان میں اپوزیشن نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا اور شور شرابا کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں۔اپوزیشن اراکین نے قرارداد کی تحریک پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تاہم اپوزیشن کے شور شرابے پر سپیکر نے گنتی شروع کروا دی۔

قومی اسمبلی میں آرڈیننس کے حق میں 130 اور مخالفت میں 63 ووٹ ڈالے گئے۔ اپوزیشن نے حکومت کے آرڈیننس مسترد کردئیے جبکہ پیپلزپارٹی نے آرڈیننس پراعتراض کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے نوید قمر کا کہنا تھا کہ آپ کم از کم ہمارا نقطہ نظر تو سن لیں، انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے یہ آرڈیننسز پیش کئے جا رہے ہیں، ہمارے بھی اس پر سنگین تحفظات ہیں، اور ہمیں کچھ آرڈیننسز کے مواد پر بھی تحفظات ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں خود ہدایت کی ہے کہ اتحادی جماعتوں کے نمائندوں پر ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ قانون سازی کے معاملات پر تمام اتحادی جماعتوں کی رائے شامل ہو۔ یہ ابھی آرڈیننسز ہیں، بعد میں ان کو بلوں میں تبدیل کیا جائے گا، ان بلوں کو کمیٹیوں کو بھیجا جائے گا، ان میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، اگر یہ ملک کے بھلے ہیں، اگر یہ معیشت کے پہیے کو چلانے میں مددگار ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ جو چیزیں غیر مناسب ہوں گی، ہم ان کو خود واپس لیں گے۔قومی اسمبلی میں آج کی کاررواگی کے دوران جن آرڈنینس کومنظور کیاگیاان میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) 2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی)آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی)آرڈیننس 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس، کرمنل لا (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پرائیوٹائزیشن کمیشن (ترمیمی)آرڈیننس 2023 اور ٹیلی کمیونیکشن ایپلٹ ٹریبونل آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv