Social

آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کردی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز سے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان بھی بنالیا گیا ہے، اسی طرح آئی ایم ایف کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پر بھی مثبت انداز سے کام ہورہا ہے اور پی آئی اے نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے جب کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نجکاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، 10 سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں، بلوکی، حویلی بہادر، گدو، نندی پور پاورپلانٹس بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں، علاوہ ازیں فنانشل، ریئل اسٹیٹ سے منسلک 4,4 ادارے، انڈسٹریل سیکٹر کے 2 ادارے اور توانائی شعبے کے 14 اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے، اس ضمن میں کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، حکومت نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv