Social

ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے ، دہشت گردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا خراج لیں گے، آصف زر داری

اسلام آباذد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی ، شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کے جنازے میں گزشتہ رات شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے ، دہشت گردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا خراج لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر بھائی ، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں ، وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں ، دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv