
شانگلہ (نیوزڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوگئے، مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی‘ ڈی آئی جی مالاکنڈ نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوئے ہیں، ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی نے بتایا کہ خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے، چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے دیگر زخمیوں کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments