Social

ملکی ترقی کیلئے براہ راست ٹیکسوں میں اضافہ اوربرآمدات پرمبنی نموضروری ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ملکی ترقی کیلئے براہ راست ٹیکسوں میں اضافہ اوربرآمدات پرمبنی نموضروری ہے، کلیدی ٹیکس گزاراوربرآمدکنندگان ہمارے قومی ہیروز ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کویہاں کلیدی ٹیکس گزاروں اوربرآمدکنندگان کوایوارڈدینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
وزیراعظم محمدشہباز شریف اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، کلیدی ٹیکس گزاروں و برآمدکنندگان اورسینئرحکام نے شرکت کی۔ وزیرخزانہ نے ایوارڈ لینے والے کلیدی ٹیکس گزاراوربرآمدکنندگان کو مبارکباددی اورکہاکہ یہ لوگ قومی ہیروز اورہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی اورنموکا انحصار براہ راست ٹیکسوں اوربرآمدات پرہوتاہے، پاکستان میں براہ راست ٹیکسوں اوربرآمدات میں اضافہ کے مسئلہ کو حل کرنا ضروری اوروقت کاتقاضاہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ اوراینڈٹواینڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے تاکہ ٹیکس چوری اورٹیکسوں میں رسائو کے عمل کو روجا جاسکے۔ان اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا، ٹیکس کی بنیادمیں وسعت آئیگی اورعوام کا ٹیکس کے نظام اورایف بی آر پراعتمادبڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ معیشت کے حوالہ سے نجی شعبہ کا کرداراہمیت کاحامل ہے، نجی شعبہ کو معیشت کے حوالہ سے اپنا کلیدی کرداراداکرنا چاہیے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ ہمیں برآمدات پرمبنی نمواورترقی کی ضرورت ہے، اس میں کلیدی ٹیکس گزارو ں، برآمدکنندگان اورنجی شعبہ کوپیداوارمیں اضافہ پراپنی توجہ مرکوزکرنا ہوگی جبکہ حکومت پالیسی فریم ورک ، پالیسیوں کے تسلسل اورہنرواستعدادکارمیں بہتری کیلئے اپناکام کریں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv