Social

مراد سعید کاغذات منظور کیس،مفرور کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے،اپیلیٹ ٹریبونل

پشاور(نیوزڈیسک) اپیلیٹ ٹریبونل پشاور کا کہنا ہے کہ مفرور کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے ،ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنماءمراد سعید کے سینیٹ انتخابات میں کاغذات منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔اپیلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کےخلاف تمام 8 اعتراضات مسترد کردئیے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مراد سعید کے تصدیق اور تائید کنندہ کے دستخط اصلی ہیں۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ مراد سعید کے کاغذات پاورآف اٹارنی کے ذریعے جمع ہوئے جو درست ہے۔ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق مراد سعید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کی رقم جمع کی ہے، انھوں نے اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فریقین سے یکم اپریل تک جواب طلب کیا ہوا ہے۔

پشاو ہائی کورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے مقدمے کی سماعت کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواستیں تاج محمد آفریدی نے دائر کی تھیں۔ریٹرننگ افسر نے اعظم سواتی، مراد سعید اور خرم ذیشان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔قبل ازیں چند روز قبل سینیٹ انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید کے کاغذات کو منظور کر لیا گیا تھا۔ پشاور کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات میں جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے۔اسی روز اپیلیٹ ٹربیونل نے مراد سعید کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv