Social

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارشوں کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کے زیر اثر 13 اور 14 اپریل کو جامشورو، دادو، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ سکھر، جیکب آباد کمشمور گھوٹکی، میرپورخاص مٹیاری عمر کوٹ، میں بارش کا امکان ہے،کراچی، حیدرآباد،سانگھڑ بدین سجاول ٹنڈو اللہیارمیں گرج چمک کیساتھ درمیانی شدت کی اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم آج گرم اور مرطوب رہیگا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے اور ہفتہ اتوار ہلکی و تیز بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل اثر انداز ہورہاہے آج سے ملک کے مغربی جنوبی علاقوں میں داخل ہوجائیگا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دن بھر میں درجہ حرارت کم سے کم 25 ڈگری زیادہ سے زیادہ 34 سے36 ڈگری رہیگا،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب کے جاری الرٹ کے مطابق 10 سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔ 10 سے 12 اپریل مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان میں بھی 12 اپریل سے بارشیں ہوں گی جب کہ اسی دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv