
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج چین روانہ ہونگے ،سابق وزیراعظم کا یہ دورہ نجی اور ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف چین میں 4 سے 5 روز قیام کرینگے ، نواز شریف کی چین میں کوئی سرکاری مصروفیت نہیں ہے،قائد ن لیگ کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق اور فیملی کے اراکین سمیت ان کے کچھ ذاتی دوست بھی جائیں گے ۔
نواز شریف چین میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے جہاں وہ چین کے جدید طریقہ علاج سے استفادہ حاصل کریں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی دورہ چین کے دوران کچھ چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ پنجاب میں سرمایہ کار ی کے حوالے سے نواز شریف چینی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
سابق وزیراعظم کی چین آمد کے موقع پر بیجنگ میں پاکستان سفارت خانے کو آگاہ کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور لندن جائیں گے اورنوازشریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میںسعودی عرب میں عمرہ ادا کریں گے لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نواز شریف نے دورہ سعودی عرب نہیں کیا تھا ۔یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ چند روز قبل (ن) لیگ کے سینئر رہنماوٴں نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دیاہے ۔
پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماوٴں کی تجویز تھی کہ حکومتی اور پارٹی عہدوں کو الگ کیا جائے۔ ن لیگی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھالیں اور ن لیگ کے ناراض رہنماﺅں و کارکنوں کو متحرک کریں ۔امکان یہ ظاہر کیا جا رہا کہ نوا زشریف پارٹی کی قیادت سنبھال لیں گے ۔ اس سلسلے میں دورہ چین کے بعد قائد ن لیگ پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد پارٹی کی قیادت سبنھالنے کا فیصلہ کریں گے اور پارٹی کو ار سر نو منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔
Comments