Social

بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزایر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دے کر ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز دوپہر سینے میں جلن کی شکایت کی تھی، دن کے وقت اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے سابق خاتون اول کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ بعد ازاں پمز ڈاکٹرز کی ٹیم نے رات کے وقت بنی گالہ میں بشری ٰبی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔پمز ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو پمز ہسپتال کے ماہرین اور ماہر امراض دل سے معائنہ کروانے کی تجویز دی، اس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کر کے انہیں صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv