Social

صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم کامیابی پر فخر ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی سپیس انتظامیہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں، امید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے اور سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv