Social

خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا ، پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام

گجرات (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کے الزام میں خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں خواجہ سرا پر پولیس کے تشدد اور نازیبا حرکات کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤ کیا، اس دوران خواجہ سرا زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان سے پیسے چھینے گئے، آئس کا نشہ کر کے جنسی زیادتی کی گئی، ایف آئی آر درج کرانے گئے لیکن درج نہیں کی گئی، احتجاج کرنے پر الٹا تشدد کیا،۔ اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv