Social

حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،جب پی ٹی آئی کوملک پر مسلط کیا گیا تھا ہم نے اس وقت بھی ساتھ بیٹھنے کو کہا تھا، عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے، ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا۔
جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ءن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر ہم ان سے بات کرنے کو تیار ہیں ۔ سانحہ 9مئی کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہونے دیا جاتا تو 30 دنوں میں مقدمات کے فیصلے ہوجاتے۔9مئی کے حوالے سے اتنا ثبوت ہے کہ کسی قسم کا کوئی ابہام ہے ہی نہیں۔

جب کیسز کا ٹرائل ہوگا تو کسی کو سزا ہوگی ۔

ٹرائل ہی اسٹے ہوگیا ہے، دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ ہوا تو فیصلہ کیا گیاکہ ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔سانحہ 9 مئی کے حوالے سے رہنماءن لیگ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ پتہ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کرے گی لیکن یہ نہیں پتہ تھا اور اس بات کا اندازہ تھا کہ وہ ملکی تنصیبات پر ہی حملے کرے گی۔ حملے کا پتہ ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا۔
حکومت سمجھتی تھی کہ پی ٹی آئی والے ویسے ہی احتجاج کریں گے جیسے سیاسی لوگ کرتے ہیں۔یہ لوگ چوک پر آئیں گے نعرے لگائیں گے تو ان کو انگیج کرکے اٹھالیں گے لیکن انہوں نے جو کچھ کیا حکومت اس کیلئے بالکل تیار نہیں تھی۔ 9 مئی مجرمانہ فعل تھا مذاکرات کی ضرورت نہیں بلکہ ٹرائل ہونا چاہئے۔9 مئی واقعات میں کسی رپورٹ یا بات چیت کی ضرورت نہیں۔ مقدمات کا جلد از جلدٹرائل ہونا چاہیے اور گنہگاروں کوسزا ملنی چاہئے اور جواس میںبے گناہ ہیں انہیں گھر جانے دیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv