Social

موٹروے پولیس سینٹرل زون کی لاہور سے صادق آباد تک اوور سپیڈنگ کے خلاف خصوصی مہم.ترجمان موٹروے پولیس

لاہور(نیوزڈیسک) موٹروے پولیس سینٹرل زون کی لاہور سے صادق آباد تک اوور سپیڈنگ کے خلاف خصوصی مہم‘ مہم آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی ہدایات پر شروع کی گئی تھی جس کی نگرانی ڈی آئی جی سینٹرل زون شاہد جاوید نے کی. مہم کے دوران حد رفتاری سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ اوور سپیڈنگ کرنے پر تقریباً 5 ہزار بڑی گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ 4 ہزار سے زائد چھوٹی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے.

تینوں سیکٹرز کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے سکول، کالج، یونیورسٹی، ٹال پلازہ اور بس اڈوں پر خصوصی بریفنگز کیں ڈی آئی جی شاہد جاوید نے کہا کہ اس دوران موٹروے پولیس افسران نے 50 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو خصوصی بریفنگ بھی دی. موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق مہم کا مقصد حادثات کی شرح میں کمی، اوور سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی ہے اوور سپیڈ گاڑیوں کو نہ صرف محفوظ سفر کی تلقین کی گئی بلکہ بھاری جرمانے بھی کیے گئے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کسی بھی غیر معمولی حادثے کا سبب بن سکتی ہے، تیز رفتاری کی مرتکب گاڑیوں سےکسی قسم کی رعایت نہ برتی گئی تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم 4 مئی سے 13 مئی تک جاری رہی مہم کا مقصد روڈ یوزرز کو محفوظ سفر کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv