Social

کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوٹ ادو میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔شہباز شریف نے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر سوگواران سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے حادثے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv