
لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت نے ثاقب نثار کا فیصلہ آج ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے ،انہیں بلائیں جنہوں نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کیلئے فارغ کیا جاتا ہے ،آج پھر نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا کہ نوازشریف تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،آپ کے بیٹے سے تنخواہ تو نہیں مانگی تھی.
مسلم لیگ نون کے صدارتی انتخاب کے لیے جاتی عمرہ لاہور میں پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو آج بلامقابلہ مسلم نون کا صدر منتخب کیا گیا ہے پارٹی کا منصب صدارت سنبھالنے کے بعد جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے زندگی بھر کیلئے مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا دیا تھا ،یہ لوگ مجھے پارٹی صدارت پر واپس لے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کئی برسوں کے بعد میں آپ سے مل رہا ہوں ،جنرل کونسل کے ممبران نون لیگ کو چلانے اور اس کی پاسداری کرنے والے ہیںمشکل وقت میں شہبازشریف نے پارٹی کو سنبھالا اوروہ امتحان میں پورے اترے.
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور میرے رشتے کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی،شہباز شریف بکے نہیں ، بھائی اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے شہبازشریف پر فخر ہے وہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے رہے مجھے اپنے بھائی شہبازشریف پر فخر ہے شہباز شریف کو کہا گیا نواز شریف کو چھوڑیں آپ وزیراعظم بن جائیں ،شہباز شریف نے کہا میں ایسے اقتدار کو ٹھوکر مارتا ہوں جو بھائی سے بےوفائی کے بعد ملے.
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کو متحرک رکھا وہ پارٹی کے لیے جیل گئیں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیامیرے سامنے مریم نواز کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیاگیا،حمزہ شہبازشریف نے بھی بہادری کے ساتھ جیل کاٹی. انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے کیا کیا مصیبت برداشت نہیں کی ،اسحا ق ڈار ، احسن اقبال اورخواجہ آصف نے جیلیں کاٹی ہیں میرے دوست شاہد خاقان عباسی نے بہادری کے ساتھ جیلیں کاٹی ہیں.
نوازشریف نے کہا کہ 1999میں شاہد خاقان عباسی نے میرے ساتھ جیل کاٹی مگر کبھی اف تک نہیں کی ،خواجہ سلمان رفیق ، طلال چوہدری اور میاں جاوید لطیف نے جیلیں کاٹیں ،نہال ہاشمی ، احد چیمہ اور یوسف عباس شریف نے جیل کاٹی ہے ‘مفتاح اسماعیل ، فواد حسن فواد ، کامران مائیکل اور حافظ نعمان نے بھی جیل کاٹی وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے لےکر 2017تک کے واقعات کو اپنے خطاب میں دہرایا.
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومتیں ختم نہ کی جاتیں تو پاکستان خطے کی بہت بڑی طاقت ہوتا پاکستان براعظم ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرچکاہوتا مگرافسوس کی بات ہے کہ ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ 1947سے جاری ہے ٹانگیں کھینچنے کی روایت نے پاکستان کو کمزور کیا ہمیں ماننا چاہیے کہ ہم نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑیاں ماری ہیں1990میں وفاق میں حکومت سنبھالی اگرحکومت چلنے دی جاتی تو غربت نام کی چیز نہ ہوتی.
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت چلنے دی جاتی تو ڈالر آج 50روپے کے قریب ہوتا ،آٹا 35روپے فی کلو اور روٹی 4روپے چھوڑکر گیاتھا،کبھی کسی کے پاس کشکول لے کر نہیں گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن ہم نے قائم کیا،پاکستان میں موٹروے ہم نے بنائی ہیں ،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور معیشت نے ترقی کی. نوازشریف نے کہا کہ 1947سے آج تک ہمارے علاوہ کسی نے موٹرویز بنائیں ؟ہم نے2016میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا ،پاکستان کی خوشحال صرف 4سے 5لوگوں نے چھین لی کون سے ملک میں ایسے فیصلے ہوتے ہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیا جائے ،اگر القادر ٹرسٹ میں 460ارب کی کرپشن کرتا تو پھر کوئی شکوہ نہیں ہوتا 4،5لوگوں نے ملک اور عوام کے مینڈیٹ کو تباہ کردیا ،کیا آج ان لوگوں کو کوئی شرم آتی ہے؟جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیا اور جھوٹی سزا دی گئی،بتایا جائے ہمارے اوپر جھوٹے کیسز کیوں بنائے گئے.
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان پر سچے کیسز بنائے گئے ہیں ، تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے خلاف کون سا کیس جھوٹاہے؟ ان کے خلا ف سارے کیس میرٹ اور قانون کے مطابق بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے کندھوں پر بیٹھ کر آئے تھے. انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت نہیں تھی مگر پھر بھی عمران خان کے پاس گیا ہم چاہتے تھے مشاورت سے حکومت چلائیں ، انہوں نے بنی گالہ کی سڑک پر بات ختم کردی ،لندن میں پلان بنایا گیا کہ دھرنے دینے ہیں حکومت کو ختم کرنا ہے میں وزیراعظم تھا اور کہا گیا کہ استعفیٰ دے کر گھر جائیں ،میں نے کہا آپ نے جو کرنا ہے کر لیں ، نواز شریف کبھی استعفیٰ نہیں دے گا ،لندن جانے والے ظہیر الاسلام کہتے ہیں کہ ہم نے مختلف پارٹیوں کو ٹرائی کیا ،ہم نے تیسری فورس کو کہا اور سمجھے وہ ڈیلیور کریں گے.
Comments