Social

کراچی،عدالت جانے والے پانچ بھائیوں پر فائرنگ ،2جاں بحق،2شدید زخمی ہوگئے

کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروںنے کار میں سوار پانچ بھائیوں پر فائرنگ کردی جس سے 2 بھائی جاں بحق اور 2 شدیدزخمی ہوگئے اور ایک بھائی بال بال بچ گیا، پانچوں بھائی گاڑی میں عدالت جا رہے تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
پولیس نے زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔پولیس نے واقعے کوٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔ مقتولین کی شناخت شان اور واجد کے نام سے ہوئی ہے جو لسبیلہ کے رہائشی تھے۔اس حوالے سے ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پر سوارنامعلوم ملزمان نے جمشیدکوارٹر کے علاقے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے دو اطراف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو بھائی واجد اورنگزیب اور شان اورنگزیب شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک دونوں بھائی جانبر نہ ہوسکے۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جب کہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ۔شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں تفتیش کے دوران قتل کے اصل حقائق کا پتہ لگایا جائیگا۔پولیس کے مطابق مقتولین لسبیلہ چوک کے قریب کے رہائشی تھے جو پیشی کیلئے کراچی سٹی کورٹ جارہے تھے۔یہ بھی بتایاگیاہے کہ مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیںکہ قتل کے اصل محرکات کیا ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv