Social

جوریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،اسحاق ڈارمیڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،پاکستان کوٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بارگرانا ہے، ہم پاکستان کوکئی بارٹیک آف کرتے گرا چکے اس لئے اب بہت ہوچکا،سانحہ نومئی میں ملوث افراد سے مذاکرات کا ممکن نہیں ۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے۔
اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا۔ سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہیے۔سانحہ 9 مئی ریاست کےخلاف اٹھنا تھا۔جی ایچ کیو ، جناح ہاو¿س اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا ۔

کور کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے۔سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کیلئے کوئی رعایت مناسب نہیں۔

وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریںگے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی،۔سی پیک اورسیکیورٹی کے حوالے سے ایشوزموجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دورہ چین میں ان ایشوزپربات چیت کرکے آیا ہوں، وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی بات چیت ہوگی۔چینی انجینئرزپرحملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ اوردفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں، چینی شہریوں پرحملوں میں ملوث ملزمان پرافغان حکام کواعتماد میں لیا جائے گا۔
دریں اثناءامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی جس میں امریکا اور پاکستان کی باہمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے انسداد دہشت گردی تعاون، پاکستان کی اسٹرکچرل اقتصادی اصلاحات اور سلامتی، علاقائی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔امریکی سفیر نے پاکستان کی جاری اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا اور کاروبار سے کاروبار روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کیلئے امریکی حمایت پر زور دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv