Social

جنرل سید عاصم منیر سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آ ذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اوربہادری کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کےلیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور علاقائی استحکام کوبرقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردارکا اعتراف بھی کیا-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv