
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھاری بلوں کی ادائیگی کیلئے اقساط کرانے والے بجلی صارفین کو اب تاخیری ادائیگیوں پر 14فیصد سود ادا کرنا پڑیگا، 14 فیصد سود کی ادائیگی 10 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج (ایل پی ایس) کے علاوہ ہے۔نیپرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرتا ہے تو اس پر کوئی سود یا ایل پی ایس لاگو نہیں ہوگا۔
تاہم باقی اقساط کی ادائیگی سود کے ساتھ 14 فیصد سالانہ کے حساب سے کی جائے گی اور قسط کی سہولت کسی بھی مالی سال میں صرف ایک بار دی جائے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن اور اس کی ماتحت تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکو) کے مطالبے پر کنزیومر سروس مینول (سی ایس ایم) میں ترمیم کے ذریعے مطلع کیا ہے لیکن اب اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کیلئے بلوں کی اقساط کرانے کی سہولت محدود کر دی تھی۔صارفین اب سال میں صرف ایک ہی بار بجلی بل کی قسط کرا سکیں گے۔ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کر دیں تھیں۔تفصیلات کے مطابق بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہی ۔
نیپرا نے بجلی کے بلوں پر ماہانہ اقساط کرانے کی سہولت ختم کردی تھی اور اب سال میں صرف ایک بار ہی بجلی صارفین اپنے بلوں کی اقساط کراسکیں گے ۔اس سلسلے میں نیپرا نے ہدایت کی تھی کہ قسط کرانے کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے۔ نیپرا کی جانب سے اس سلسلے میں تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات بھی جاری کر دئیے گئے تھے۔نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی تھی۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سرچارج لیا جائے۔
Comments