Social

چمن میں صورتحال تیسرے روز بھی صورتحال معمول پر نہیں آ سکی‘کوئٹہ اور چمن کے درمیان ریلولے ٹریفک معطل

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں صورتحال تیسرے روز بھی صورتحال معمول پر نہیں آ سکی جبکہ وہاں کی صورتحال کی وجہ سے کوئٹہ اور چمن کے درمیان ریلولے ٹریفک کو حکام نے معطل کر دیا ہے. کوئٹہ اور سرحدی شہر چمن کے درمیان روزانہ ریل کی سروس بھی ہے کوئٹہ میں ریلوے کنٹرول کے ایک اہلکار نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ چمن میں سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے جمعہ کے روز سے ریل سروس کو معطل کیا گیا ریلوے کی سروس کب تک معطل رہے گی؟ اس کا فیصلہ حکام شام تک صورتحال کو دیکھ کریںگے.

چمن میں مظاہرین جمعہ کے روز تیسرے روز بھی دو مختلف مقامات پر جمع ہوئے چمن میں پولیس کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق مظاہرین دھرنے کے مقام کے علاوہ چمن شہر میں ایف سی کے قلعہ کے سامنے جمع ہیں. سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہے لیکن صبح سے لے کر اب تک جھڑپیں نہیں ہوئیں تاہم دھرنے کے شرکا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آج صبح مزید تین مظاہرین زخمی ہوئے ہیں پولیس اہلکار کے مطابق شہر میں کاروباری مراکز بھی جزوی طور پر بند ہیں تاہم مقامی صحافیوں کے مطابق کاروباری مراکز اور بینک وغیرہ مکمل بند ہیں.
چمن کے دھرنا کمیٹی کے سات عہدیدار گرفتار ہیں گرفتار عہدیداروں کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے دھرنے کے شرکا کی جانب سے گرفتار عہدیداروں پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے چمن میں گذشتہ سال اکتوبر سے افغانستان آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاہم احتجاج میں ایک مرتبہ پھر اس وقت شدت آئی جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گذشتہ پیر کی شب چمن شہر کے قریب گڑنگ کے مقام پر کوئٹہ اور افغانستان کے درمیان شاہراہ پر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کارروائی کی.
کوئٹہ اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی شاہراہ کو مظاہرین نے 4 مئی سے فائرنگ سے دو مظاہرین کی ہلاکت کے خلاف مال بردار گاڑیوں کے لیے بند کیا تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور ان کا عملہ پھنس گیا تھا گذشتہ روز مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 17 اہلکاروں کے علاوہ 15 مظاہرین بھی زخمی ہوئے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv