
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی 2023 کے کرداروں کو سزا دلانے کیلئے قرار داد جمع کرا دی گئی، استحکام پاکستان پارٹی کے رکن شعیب صدیقی نے قرارداد جمع کروائی، قرارداد میں 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیاہے،رہنماءاستحکام پاکستان پارٹی شعیب صدیقی نے قرارداد میں مو¿قف اپنایا کہ فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
9 مئی کا دن المناک، افسوسناک، دلخراش، نا قابل فراموش سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ریاست، ملکی سلامتی، اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف گھناونی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد فسادات کے نتیجے میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا تھا۔
9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاو گھیراو اور مظاہرے کئے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کئے تھے جس میں جناح ہاوس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پولیس اور پارٹی کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیںپولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیااس موقع پر پولیس نے مختلف پارٹی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیاتھا۔
Comments