Social

حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی،حماد اظہر سمیت 45افراد کیخلاف مقدمہ درج

حافظ آباد(نیوزڈیسک) حکومت کے خلاف ہرز ہ سرائی کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماءحماد اظہر سمیت 45سے زائد افراد کیخلاف حافظ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی آر کے متن میں حماد اظہرپر تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام ہے، سابق ایم این اے شوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیرالحسن، ضلعی صدر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حماد اظہر و دیگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ گتھم گتھا ہو گئے۔پی ٹی آئی رہنماﺅں عمرایوب اور حماد اظہر نے گزشتہ شب برج دارا میں کسان کنونشن سے خطاب کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میںبھی ریاست اوراداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے الزام میں پی ٹی آئی کے 28 رہنماوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

ریاست اوراداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار سمیت 28 رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ایف آئی آرمیں اٹھائیس نامزد اور دیگر افراد کے خلاف درج کی گئی تھی۔ مقدمے میں عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے، ریاست کیخلاف بغاوت کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔ مقدمہ بوستان تھانے کے لیویز افسر عبدالغنی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
صوبائی رہنما شریف توخی، اشتہاری ملزم عبدالباری کاکڑ اور جہانگیر رند بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے تھے۔حکام نے تھانے کی حدود میں ریاست مخالف وال چاکنگ مٹانے کا بھی حکم دیا تھا۔ مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جانب سے ریاست مخالف نعرے لکھے گئے تھے۔ تمام رہنماﺅں نے ریاست اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کیں تھیں۔ یہ عمل عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے اور بغاوت کے زمرے میں آتاہے۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv